جڑانوالہ سرچ آپریشن، 25 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا

Jaranwala

Jaranwala

جڑانوالہ (جیوڈیسک) جڑانوالہ کے نواح 644 جی بی میں ایس پی عارف شہباز وزیر کی ہدایت پر سرچ آپریشن کیا گیا، 25 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو دستاویزات کے معائنے اور قانونی کارروائی کے بعد آزاد کر دیا جائے گا۔