جڑانوالہ میں جائیداد کیلئے بھتیجے کے ہاتھوں چچا اور چچی قتل

Deadbodies

Deadbodies

جڑانوالہ (جیوڈیسک) ستیانہ میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا اور چچی کو قتل کر دیا۔

جڑانوالہ کے علاقے ستیانہ میں خضرحیات نامی شخص نے گھر میں گھس کر اپنے چچا اور چچی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں خاتون کو گلا گھونٹ کرجب کہ مرد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ملزم خضر حیات کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔