جڑانوالہ (جیوڈیسک) بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے انتخابات 10 جنوری کو ہوں گے۔ صدر بار مظہر حسین نقوی نے 3 رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ رانا انیس الرحمن کو چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر کیا گیا ہے۔ 415 وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے سالانہ انتخابات 10 جنوری کو ہوں گے۔
پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ صدر بار مظہر حسین نقوی نے تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا، رانا انیس الرحمن چیئرمین الیکشن بورڈ جبکہ عاطف نواز چٹھہ اور حبیب الرحمن بٹ ممبران ہوں گے۔ منتخب چیئرمین الیکشن بورڈ نے الیکشن شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی آج ایک بجے تک جمع ہوں گے، جن کی جانچ پڑتال موقع پر ہی کی جائے گی۔
کاغذات واپسی کی تاریخ کل 31 دسمبر ہو گی جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست یکم جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ رانا انیس الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف ہو گا اور سب کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جائے گا۔