جنید انوار چوہدری، کرنل (ر) ایوب گادھی ،میجر ندیم شہزاد، اسجد بھولا اور مہر عمر اللہ سلیم پوری کی اہم ملاقات

Meeting

Meeting

رجانہ : حلقہ پی پی 90 کی تعمیر وترقی پر جنید انوار چوہدری، کرنل (ر) ایوب گادھی ،میجر ندیم شہزاد، اسجد بھولا اورمہر عمر اللہ سلیم پوری کی اہم ملاقات۔عوامی فلاح کیلئے بہتر اقدامات پر غوررجانہ (پ ر) اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 90میجر ندیم شہزاد کی مسلم لیگی رہنماء چوہدری اسجد بھولا۔ نوجوان سیاسی رہنماء مہرعمر اللہ سلیم پوری کے ہمراہ ممبرقومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے استحقاق جنیدانوارچوہدری اور صوبائی وزیر برائے انسداد دہشتگردی کرنل(ر)ایوب گادھی سے اہم ملاقات۔ حلقہ پی پی 90 کی علاقائی سیاسی صورتحال و عوامی ترقیاتی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال۔ امیدوار صوبائی اسمبلی میجر ندیم شہزاد کا لیگی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حلقہ پی پی 90 میں احساس محرومی کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے عام آدمی کے مسائل کے تدارک کیلئے خاندانی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے بھرپور توانائیاں صرف کرینگے۔

ممبرقومی اسمبلی جنید انوار چوہدری و صوبائی وزیر ایوب گادھی نے میجر ندیم شہزاد کے مرحوم بھائی انجم شہزاد کے عوامی خدمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جس جذبے کیساتھ بے لوث عوامی خدمت کی وہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ امیدوار صوبائی اسمبلی میجر ندیم شہزاد بھی اپنے مرحوم بھائی کی عوامی فلاح کی فکر کو آگے لیکر چلیں گے اور علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ یاد رہے کہ میجر(ر)ندیم شہزاد کے بھائی انجم شہزاد جگنو ضلع بھر کی سیاست میں اہم مقام رکھتے تھے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل۔ دو بار ناظم اور ایک بار ممبر ضلع کونسل بھی رہے اور یہ تمام الیکشن آزاد حیثیت سے لڑ کر کامیاب ہوئے کامیابی کی بنیادی وجہ علاقے میں آرائیں برادری کا اکثریتی ووٹ بینک اور حلقہ کی عوام سے مثالی میل جول تھا۔