جاوید ہاشمی ناراض نہیں ہوئے، اعجاز چودھری

Ijaz Chaudhr

Ijaz Chaudhr

لاہور (جیوڈیسک) صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ جاویدہاشمی تحریک میں شامل تھے،ہیں اور رہیں گے، جاوید ہاشمی ناراض نہیں ہوئے ہیں۔

اعجاز چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کےآزادی مارچ سے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ جاوید ہاشمی ہر وقت ہماری تحریک کاحصہ رہے ہیں اور وہ لانگ مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

جاوید ہاشمی کو علاج کے لیے چین جانا تھا لیکن وہ مارچ کی وجہ سے نہیں گئے۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ 14 اگست کو انشا ء اللہ مارچ ہو گا، مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کاکوئی مطالبہ آئین وقانون سے باہر تھا اور نہ ہوگا۔