ایڈنبرا (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔ کبھی کسی سازش کا حصہ نہیں بنا۔
پاکستان کی بدقسمتی ہے جس کا دل چاہتا ہے کہ الزام لگا دیتا ہے۔ جاوید ہاشمی کے الزامات پر دکھ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں طاہر القادری اور عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کیں۔ اگر ملاقاتیں ثابت ہو جائیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ورنہ جاوید ہاشمی معافی مانگیں یا وہ سیاست چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کا مشکل کا ساتھی ہوں، سازشوں میں شریک نہیں ہوتا۔ سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز ریزنگ کے لئے جرمنی آیا ہوں۔ 24 ستمبر کو پاکستان پہنچ کر سیدھا گورنر ہائوس جائوں گا۔ استعفے کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔