اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے مخدوم جاوید ہاشمی کے خیالات ک وبے بنیاد اور مایوس کن قرار دیا ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا۔
کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ان کیخلاف کارروائی کے لئے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اگر جاوید ہاشمی سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف کے فوج سے روابط ہیں تو انھیں فوری طور پراپنے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے تھا، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جاوہد ہاشمی نے گزشتہ روز پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا تھا اور انھیں کسی نے کامیابی کی یقین دہانی بھی کرادی تھی کہ ستمبر میں انتخابات ہوں گے۔