اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن سے معاملات طے پاگئے ہیں وہ آزاد الیکشن لڑنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے جاوید ہاشمی کی منصوبہ بندی بتا دی،مسلم لیگ ن کیساتھ جاوید ہاشمی کے معاملات طے پا گئے۔ جاوید ہاشمی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے پھر مسلم لیگ ن میں جائیں۔
شاہ محمود قریشی نے نواز شریف اور شہباز شریف کے سیلاب متاثروں علاقوں کے دوروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شریف برادران سرکاری اخراجات پر دورے کر کر رہے ہیں، جن کے جانے کے بعد عوام گو نواز گو کے نعرے لگادیتے ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے پنجاب میں سیلاب کا ذمہ دار حکومت کی ناقص منصوبہ بندی قرار دیا۔