سمبڑیال (جیوڈیسک) عام الیکشن میں بلے کی پورے ملک میں بلے بلے ہوگی: اسلم گھمن کی گفتگو رہنما تحریک انصاف بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم گھمن، سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف سے بے وفائی کا صلہ مل گیا، عوام نے عمران خان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کھل کر کیا ابھی پارٹی کا نامزد امیدوار نہیں تھا صرف آزاد امیدوار کی حمایت کی تھی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عامر ڈوگر کی شاندار کامیابی پر اپنے تاثرات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں بلے کی پورے ملک میں بلے بلے ہوگی، ملتان کے الیکشن نے پوری قوم کو جگا دیا، تبدیلی کی لہر نے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔