ملتان (جیوڈیسک) سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں عمران خان کو کہا ہے کہ آپ کی جماعت کے برے دن آ چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسی پارٹی کا رکن نہیں رہنا چاہتا جو جمہوریت کے خلاف سازشیں کرے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کی تباہی کا باعث بنیں گے۔
عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ منافق ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ابھی میں آزاد ہوں اور کسی جماعت کا حصہ نہیں باقی باتیں اسمبلی میں جا کر کروں گا۔