جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ میں دیا بیان واپس لے لیا

 

Jawed hashmi

Jawed hashmi

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے متعلق پارلیمنٹ میں دیا بیان واپس لے لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیان واپس لینے کیلئے پارٹی سے زیادہ اہلخانہ کا دبا تھا۔ یہ وہ بیان تھا جس پر تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو ہر جگہ وضاحت دینی پڑی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی نوٹس لیا۔ نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا مہنگا پڑا اور جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے آگے سر بھی جھکانا پڑا۔

جاوید ہاشمی کی وضاحت پر ن لیگ کے رہنما اور سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ جاوید ہاشمی کی مجبوریاں جانتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے ن لیگ کی حکومت کو ایک صوبے کی حکومت قرار دیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ حکومت میں صرف پنجاب کو نمائندگی ملی ہے۔ اس پر سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے تین وزرا بھی شامل ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ ان کی وضاحتوں کو تحریک انصاف کے کارکن قبول کرتے ہیں یا مسترد۔