جاوید ملک اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ طاہر عباس

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس ) قصور کے سینئر صحافی جاوید ملک اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک فعل ہے سچ لکھنے پر اس نوعیت کے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت او ر ملزمان کی دیدہ دلیری پولیس کیلئے باعث شرم ہے صحافیوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک امر ہی نہیں بلکہ دیگر صحافیوں کی بھی سو چ اور قلم کے تقدس و حرمت پر حملہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد طاہر عباس نے گزشتہ روز ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے چیئرمین حاجی سعیدالدین طارق، جنرل سیکریٹری سید طاہر علی ، سینئر نائب صدر جاوید رند، ڈپٹی جنرل سیکریٹر یار علی گشکوری ، ا نفارمیشن سیکریٹر ی شہباز گورگیج ،و دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شریک پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداروں نے قصور میں سینئر صحافی جاوید ملک اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز صحافیوں پر قاتلانہ حملے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

آئے روز صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی جاوید ملک اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ صحافت پر کھلم کھلا حملہ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایسی گھنائونی حرکات سے سچائی اور حقیقت کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا صحافی کا کام سچ لکھنا اور دکھانا ہے۔

انہوںنے کہا کہ صحافیوں پر قاتلانہ حملے کرکے سچ لکھنے اور دکھانے سے کوئی بھی نہیں رو ک سکتا اجلاس میں شریک پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداروں نے حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے اور سینئر صحافی جاوید ملک اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔