جاوید ناگوری پر حملہ اور ان کے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میںصوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری سے اُن کے بھائی اکبر ناگوری کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر دکھ اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سید امجد علی شاہ نے جاوید ناگوری پر قاتلانہ حملے کو جمہوریت دشمنوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی پر لیاری کے غیور عوام کا غیر متزلز ل اعتماد پیپلز پارٹی ے مخالفین کو نہیں بھایا اور وہ قتل عام پر اُترآئے ہیں انہوں نے کہا کہ قاتل اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔

امجد علی شاہ نے کہاکہ اکبر ناگوری کا خون رائیگاں نہیں جائیگا پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت صوبے سے دہشت گردی اور لاقانونیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے کے لئے ختم کرے گی ۔بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہا کہ اکبر ناگوری کے قاتل جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائیگا۔