لاہور (جیوڈیسک) ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کو بولی وڈ ڈائریکٹر مدثر عزیز نے رومانٹک کامیڈی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ میں سیکنڈ ہیروئن سائن کرلیا ہے جس کے پروڈیوسر ’’تنو ویڈ منو‘‘ ، ’’تنو ویڈ منو ریٹرن‘‘ اور’’رانجھنا‘‘ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرنے والے آنند ایل رائے ہیں۔
جس میں فلم ’’کاک ٹیل‘‘ کی ہیروئن ڈیانا پینٹی ابھے دیول کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہیں جب کہ دیگر فنکاروں میں علی افضل ، جمی شرگل، کنول جیت سنگھ اور پیوش مشرا ہیں۔مومل شیخ جنھوں نے کیرئیر کا آغاز فیشن انڈسٹری سے ماڈلنگ کے ذریعے کیا۔
بعدازاں اداکاری کی طرف آگئیں یہاں بھی بطور اداکارہ وہ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔