کراچی (جیوڈیسک) اداکار ، ہدایتکار و فلمساز جاوید شیخ نے نئی فلم وجود کے سکرپٹ کے لئے بھارتی فلموں کے رائٹر آنند شوکلا کی خدمات حاصل کر لیں ۔ دورہ بھارت کے دوران انہوں نے فلم کی کہانی کے کئی پہلوئوں پر ان کے ساتھ گفتگو کی۔
سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی عکسبندی کا آغاز نئے برس سے مارچ اور اپریل کے دوران کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پہلا سپیل پاکستان جبکہ د وسرا سپیل ترکی اور سائوتھ افریقہ کی حسین ترین لوکیشنز پر کرنے کا ارادہ ہے ، فلم کی کاسٹ ابھی زیر غور ہے ۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونیکے بعد جنوری 2016 میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کریں گے۔
ان خیالات کااظہار جاوید شیخ نے گزشتہ ر وز ممبئی سے 10 روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پر کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ فلم وجود کی کہانی بابر کاشمیری،میری اور آنند شوکلا کی مشترکہ کاوش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم ‘‘ ہیپی بھاگ جائے گی ’’ میں میری بیٹی ہی نہیں میں بھی ایک اہم کردار ادا کررہا ہوں ۔اس موقع پر اداکارہ مومل شیخ نے بتایا کہ پاکستانی شائقین فلم سے مایوس نہیں ہوں گے۔
ملک کی ثقافتی سفیر کے طور پر کام کرنے بھارت گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ 10 روزہ شیڈول کرنے کے بعد آگئی ہوں۔ جنوری میں میں اور پا پا(جاوید شیخ) دوسرے سپیل کے لئے جائیں گے ، جس کا دورانیہ 15 روز کا ہو گا۔