ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں خود کش حملوں کے حوالے سے کی جانے والی مزید تفتیش کے مطابق جدہ میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے ہے۔
سعودی عرب میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے بعد سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر دھماکا کرنے والا خودکش حملہ آورکا تعلق پاکستان سے تھا جس کی شناخت عبداللہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔
تاہم اب اس حوالے سے مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جدہ میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے ہے، حملہ آور کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ سے ہے جب کہ اس کا نام فیاض کاغذی ہے۔