جدہ میں بس اور ٹرالر کی ٹکر سے 14 افراد جاں بحق

Jeddah

Jeddah

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ٹریفک حادثے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ تیز رفتار بس اور ٹریلر کے درمیان پیش آنے حادثہ اتناخوفناک تھا کہ چودہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئیجنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنیوالوں میں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں۔ سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغا زکر دیا ہے۔