ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جدہ اور مدینہ منورہ میں کئے گئے دھماکوں میں ملوث خودکش حملہ آوروں کی شناخت ظاہر کردی ہے جس میں سے ایک کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور پاکستانی تھا جس کی شناخت عبداللہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے، عبداللہ گلزار خان گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا،عبداللہ گلزار 15 ستمبر 1981 کو پیدا ہوا اور وہ اپنی اہلیہ اور اہلیہ کے والدین کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھا۔
اس کے علاوہ سعودی حکام نے مسجد نبوی کے قریب کئے گئے دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت 18 سالہ سعودی شہری عمرعبدالہادی عمر جعید العتیبی کے نام سے کی ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرعبدالہادی مطلوب دہشت گرد تھا۔
اتضح من اجراءات التثبت من هوية الانتحاري الذي فجر نفسه بحزام ناسف في جدة بأنه المقيم عبدالله دوسری جانب سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر اس شخص سے کوئی تعلق نہیں جو سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہو، پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جدہ میں امریکی سفارتخانے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے علاوہ قطیف کی ایک مسجد کے قریب بھی خودکش حملہ کیا تھا گیا تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان یا دہشتگرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔