جدہ میں چوہوں کی تعداد بڑھ گئی، بھارتی بحری جہاز ذمے دار قرار

Indian Ships

Indian Ships

جدہ (جیوڈیسک) سعوی عرب کے شہر جدہ میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذمے دار بھارتی بحری جہازوں کو قرار دے دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ان دنوں چوہوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، جن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ذمے دار جدہ کے ساحل پر کھڑے بھارت کے بحری جہاز اور کشتیاں ہیں،جہاں ان کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چوہوں کی وجہ سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور رے بیز سمیت 20سے زائد موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔