جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

Jeddah

Jeddah

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو ایک رات حوالات میں گزارنا پڑے گی۔ سعودی حکام نےجدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اب خلاف ورزی کرنے والے افراد 24 گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد ہی جرمانے کی رقم ادا کر سکیں گے۔

حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کو بھی اہم چوراہوں پر تعینات کیا ہے تاکہ ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو بھی پکڑا جا سکے۔