جہلم (جیوڈیسک) مسری موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
جہلم میں مسری موڑ کے قریب 4 مسلح افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے جیل سے عدالت لے جانے والی پولیس وین پر حملہ کر دیا۔
ملزمان کی جانب سے فائرنگ پر پولیس اہلکاروں نے بھی بھرپور جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دیگر 3 ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔