جماعت اسلامی کا کسان راج تحریک لانگ مارچ کا آغاز

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

صادق آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے کسان راج تحریک لانگ مارچ کا آغاز صادق آباد سے کر دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لئے حکومتی اعلانات کاغذ تک محدود ہیں ان سے غریب کا شتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

کسان راج تحریک لانگ مارچ کے شرکا بہاول پور، لودھراں ، ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے 8 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔

مارچ کے آغاز پر صادق آباد میں کسان کنونشن ہوا۔ جہاں امیر جماعت اسلامی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پراونٹوں کا رقص بھی پیش گیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کرتےہ وئےس راج الحق کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مفادات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ کسانوں کو فقیر نہ بنایا جائے انھیں محنت کا صلہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چند دن پہلے ایک پیکج تیار کیا گیا۔ ایک بیوروکریٹ نے پیکج تیار کیا اس کو کیا پتا کسان کے مسائل کیا ہیں ، اس پیکج کو کسان مسترد کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کسان راج تحریک مارچ میں کسانوں کے علاوہ جماعت کےکارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔