بنی گالہ (جیوڈیسک) کپتان کی زندگی میں نئے جیون ساتھی ریحام خان کی آمد پر سابق اہلیہ جمائما نے سب تعلق ختم کر دیئے اور اپنے نام کے ساتھ لگے “خان” کو بھی ہٹا دیا۔
جمائما گولڈ سمتھ نے کرکٹ کی دنیا کے چمکتے ستارے کو اپنے سر کا تاج بنایا تو اپنے نام کے ساتھ بھی عمران خان کی مناسبت سے خان لکھنا شروع کر دیا۔
دونوں کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی ، ان کی جوڑی بھی بڑی مثالی تھی ، جمائما نے خان صاحب کے ساتھ راہیں الگ کر لیں مگر دونوں کے درمیان برسوں سے رابطے رہے۔
ایک اچھی دوستی ختم نہ ہوئی ، یہاں تک کہ دوسری شادی کی خبر کو بھی خوش دلی سے لیا اور اپنے ٹویٹ پیغام میں مبارکباد دی ، لیکن یہ بھی فطری بات ہے ، سابق جیون ساتھی کی زندگی میں کوئی اور عورت آئے ، یہ قبول کرنا مشکل ہے ۔ جمائما نے کپتان کے نکاح کی اطلاع ملتے ہی اپنے نام کے ساتھ لگے ’’خان ‘‘ کو ہٹانے کا اعلان کر دیا۔