ساو پاولو (جیوڈیسک) امریکا کی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپز کل فیفا فٹ بال کے عالمی مقابلوں کے افتتاح پر پرفارم کرے گی۔اس سے قبل یہ خبریں آ رہی تھیں کہ وہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس پروگرام میں شامل نہیں ہو گی، لیکن اب اس کے سیکرٹری نے بتایا ہے۔
کہ وہ بھی اس میں شامل ہو گی۔خبروں کے مطابق عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کی خواہش لوپز کی شروع ہی سے رہی ہے،اوروہ ہر حال میں اس میں حصہ لے گی۔
یہ بیان فیفا کی جانب سے اس بیان کے ایک روز بعد میں آیا ہے،جس میں 4 4سالہ اداکارہ نے پروڈکشن کے مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے خصوصی گانے میں شرکت کے پروگرام کو منسوخ کر دیا تھا۔اب یہ اطلاعات آئی ہیں کہ وہ گانے کے لئے پرفارم کرے گی۔