مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے شہر میں اولڈ سِٹی کے نزدیک سڑک پر چلنے والے راہ گیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے اس کو دانستہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے ریڈیو اسرائیل کو بتایا کہ ” یقینا یہ ایک دہشت گرد حملہ ہے.. روند ڈالنے کے ذریعے حملہ”۔ ریڈیو کے مطابق ٹرک چلانے والے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
شہر میں ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے میں تقریبا 15 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔