واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاوس کے ترجمان شیان اسپائسر نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی یروشلم میں تعیناتی کا موضوع فی الحال زیر غور نہیں ہے۔
اسپاِئسر نے وائٹ ہاوس میں میں اپہلی اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے قیام کا موضوع اس وقت عالمی بحث کا باعث ہے لیکن ہمیں اس سلسلے میں کافی سوچ بچار کرنا ہوگا،صدر ٹرمپ اپنی کابینہ کے ساتھ اس معاملے پر تفصیلی صلاح و مشورہ کریں گے اور یہ درست ہے کہ صدر نے اپنا یہ وعدہ یاد رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک اسرائیلی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں وعدہ خلاف نہیں ہوں اور اگر کوئی بات کہہ دوں تو اس پر سختی سے عمل کرتا ہوں۔