جولائی کے دوران جیولری کی برآمد میں 16 فیصد کمی

jewelery

jewelery

اسلام آباد (جیوڈیسک) سونے کی درآمد پر پابندیوں کے باعث نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں جیولری کی برآمد کم ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران ملک سے جیولری کی برآمد سولہ فیصد کمی سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر رہی جبکہ جون کے مہینے میں ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری برآمد کی گئی تھی۔

اس دوران قیمتی پتھروں کی برآمد میں بھی کمی ہوئی۔ جولائی کے دوران سینتیس فیصد کمی سے محض تین لاکھ اٹھاون ہزار ڈالر کے قیمتی پتھر دیگر ممالک کو بھجوائے گئے۔