زیورات کی برآمدات میں 138.73 فیصد کا نمایاں اضافہ

Jewellery

Jewellery

رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 8 ماہ ( جولائی تا فروری ) کے دوران زیورات کی برآمدات میں 138.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جنوری 2013 تک ایک ارب 21 کروڑ ڈالر مالیت کے زیورات مختلف ممالک کو برآمد کئے گئے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال 2011-12 کو اس مدت کے دوران 50 کروڑ 63 لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری برآمد کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصہ کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات 27 لاکھ 40 ہزار ڈالر مالیت رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 23 لاکھ 43 ہزار ڈالر مالیت کے قیمتی پتھر برآمد کئے گئے تھے۔