زیورات کی برآمدات میں کمی

Jewellery

Jewellery

بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کی وجہ سے جنوری سے مارچ کے اختتام تک زیورات کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے. رپورٹ کے مطابق زیورات کی برآمد سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی آخری ششماہی کے دوران زیورات کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور جولائی تا دسمبر 2012 تک ایک ارب ڈالر مالیاتی کے زیورات برآمد کئے گئے تھے۔

لیکن کلینڈرائیر 2013 کے آغاز سے عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں 10فیصد تک کی کمی کی وجہ سے زیورات کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں. جس کی وجہ سے برآمد کنندگان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں. توقع کی جا رہی ہے کہ سونے کی قیمتوں میں استحکام کے ساتھ ہی برآمدات کو دوبارہ فروغ حاصل ہوگا۔