یہودی انتہا پسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بے حرمتی کی

Al,Aqsa Mosque

Al,Aqsa Mosque

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں نے دھاوا کر دیا اور مقدس مقام میں داخل ہو کر اس کی مبینہ بے حرمتی کے ارتکاب کیا۔ گزشتہ روز 160 یہودی آباد کار جن میں 30 یہودی طلبا شامل تھے نے مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کی۔

اس موقع پر صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ صہیونی پولیس نے مسجد اقصی سے ملحقہ دینی مدرسے کے طلبا کے کارڈز بھی ضبط کر لئے۔