صہیونی جنگی جنون سے اسرائیلی شہری بھی تنگ آ گئے

Israeli Citizen

Israeli Citizen

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیلی حکومت کے جنگی جنون سے اسرائیلی شہری بھی عاجز آ گئے، غزہ پر مسلسل جارحیت کیخلاف چند اسرائیلی نوجوان امن بس اور امدادی سامان لیکر غزہ کی جانب روانہ ہوئے لیکن انہیں راستے میں ہی روک لیاگیا۔

اسرائیلی فوج نے فضائی جارحیت کے بعد زمینی بربریت شروع کی، ٹینکوں کو غزہ میں تباہی مچاتے دیکھ کر ان اسرائیلی نوجوانوں سے رہا نہ گیا۔ جنگ بند کرو، خون خرابہ ختم کرو جیسے نعروں سے سجی امن بس لے کر غزہ کی جانب روانہ ہوئے۔

جنگ مخالف افراد میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی، جو اپنی حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے۔ امن بس میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عوام کیلئے امدادی سامان بھی موجود تھا، تاہم اسرائیلی اہل کار امن کے دعائیوں کے راستے میں حائل ہوگئے اور قافلے کا راستہ روک لیا۔