یہودیوں کو اسرائیل منتقلی کی دعوت پر نیتن یاہو کو تنقید کاسامنا

Netanyahu

Netanyahu

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم کو فرانس میں ہونے والے امن مارچ میں تمام یہودیوں کو اسرائیل منتقل ہونے کی دعوت دینے پردنیا بھر سے تنقید کا سامنا ہے۔

پیرس میں فرانسیسی جریدے پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے امن مارچ کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یورپ میں بسنے والے تمام یہودیوں کو اسرائیل منتقل ہونے کی دعوت دی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بیان دے کر فرانسیسی صدر کی تمام شہریوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ گزشتہ ہفتے میگزین حملے کے ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کوشر مارکیٹ میں چار یہودی مارےگئےتھے۔