یہودیوں کے ایک ایک کر کے مارے جانے کی دعا، اٹلی نے امام مسجد کو ملک بدر کر دیا

Italy

Italy

روم (جیوڈیسک) اٹلی نے مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک امام مسجد کو یہودیوں کیخلاف تشدد پر اکسانے کے الزام میں ملک بدر کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ انجلینو الفانو نے کہا کہ انہوں نے رائودی الدربر کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے جو امن عامہ کیلئے خطرہ بن رہے تھے اور مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔

شمالی اٹلی کے سان ڈونا دی پیاو کے ایک ٹائون کے امام الدربر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں یہودیوں کے ایک ایک کر کے مارے جانے کی دعا کر رہے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ آسمانی مذاہب کی مخالفت کرنے والا واضح لہجہ ہے۔