یہودی فرقہ اسرائیل کے قیام کا ہی مخالف

Protest

Protest

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل میں بسنے والا یہودی فرقہ ناتیوری کارتا نہ صرف اسرائیل کے وجود کو ماننے سے انکاری ہے بلکہ اسے ناجائز اور مذہبی کتابوں تورات اور تالمود کی تعلیمات کے خلاف قرار دیتا ہے۔

ان کے نزدیک اسرائیل کے ٹکڑے کر دینے چاہیں۔ کیونکہ ان کے مذہب میں مسیحا کی آمد سے پہلے یہودیوں کیلئے ریاست کا قیام سخت گناہ کا کام ہے۔ نسلی اعتبار سے ناتیوری ہنگرین یہودیوں کی نسل ہیں جن کے آباء واجداد انیسویں صدی عیسوی میں یروشلم میں آ کر آباد ہو گئے تھے۔

بعض کا تعلق لتھوینیا کے یہودی گھرانوں سے بھی بتایا جاتا ہے، جو مذہبی تعلیم حاصل کرنے یروشلم آئے اور یہیں بس گئے۔ ناتیوری فرقے کے افراد بنیادی طور پر پر راسخ العقیدہ ہیں جو یہودیوں کا روایتی لباس (سیاہ کیپ اور ہیٹ) پہنتے ہیں۔ مذہبی حوالے سے یہ اسرائیلی ریاست کے اس قدر مخالف ہیں کہ ہمہ وقت ان کے لباس پر ایک کارڈ چسپاں ہوتا ہے جس پر اسرائیلی پرچم پر کراس کا نشان لگا کر نیچے اسرائیل نامنظور لکھا ہوتا ہے۔

ناتیوری یہودی اپنے موقف پر اس قدر سخت ہیں کہ اسرائیل کے اندر رہ کر ہی وہ کھلے عام اسرائیل کا پرچم نذر آتش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔