جھل مگسی (جیوڈیسک) خضدار ضلع جھل مگسی میں دریائے مولہ میں سیلابی پانی کی سطح دوبارہ بلند ہوجانے سے پانی گنداواہ شہر میں داخل ہوگیا، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی طارق الرحمن بلوچ نے ذرائع کوبتایا کہ ضلع خضدار کے علاقے میں بند ٹوٹ جانے سے جھل مگسی میں دریائے مولہ میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ہوگئی۔
پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی ریلا گنداواہ شہر میں داخل ہو گیا۔ ڈی سی جھل مگسی نے بتایا کہ انہوں نے مساجد سے اعلان کرکے قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔