جھنگ : مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری سمیت 3 ملزم ہلاک

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) چنیوٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 10 لاکھ سر کی قیمت والے اشتہاری سمیت 3 ملزم ہلاک ہو گئے۔ 10 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری ملزم مقصود آسی 4 ساتھیوں کے ساتھ چنیوٹ روڈ پر ڈکیتی کے لئے موجود تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشہتاری ملزم مقصود آسی اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔