جھنگ: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ائیر کمانڈر بیس کمانڈ پی اے ایف بیس شورکوٹ کی تحریری درخواست پر قومی ہیرو فلائنگ آفیسر وجاہت حنیف شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈی سی او نادر چٹھہ نے ہاکی سٹیڈیم ،فٹ بال گرائونڈ اور جامع مسجد عثمانیہ کے بالمقابل عید گاہ عثمانیہ پر مشتمل پبلک پارک کا نام وجاہت شہید پارک رکھ دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تمام متعلقہ ادارے پولیو کے خلاف جنگ اورضلع کو پولیو فری بنانے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے 14تا 16ستمبر2015پولیو تدارک کی تین روزہ مہم کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں کہی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر خان ، ڈی او ایچ ڈاکٹرحافظ عبدالقادراورایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر خان نے اجلاس کوبتایا کہ مہم کے دوران 4لاکھ41ہزار199پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائی گی اور مہم کے سو فیصد نتائج کو تک حاصل کرنے کے لئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ایک ہزار13ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گی۔ضلع میں 85سپر وائزرزاور89ایریا انچارج کے علاوہ ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکسڈ پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں ۔ ویگن بس اڈوں ، موٹر وے انٹر چینج پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائینگے۔انہوںنے بتایا کہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔سیکرٹری یونین کونسلز85یونین کونسلز میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ویکسین کی چین اور اسکی افادیت برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ تعلیم اورنیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل جامعہ ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون میں عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہواجس میں مہمان خصوصی ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جھنگ میں سو فی صد داخلہ کے ٹارگٹ کے حصول اورلٹریسی ریٹ کی بہتری کیلئے ہرممکن کوششیں جاری ہیں اورانشاء اللہ ضلع جھنگ کو ماڈل ضلع تعلیم کے حوالہ سے بنا کر دم لیں گے ۔ڈی او ایلمنٹری عبدالرحمن خانے اپنے خطا ب میں کہاکہ 4تا16سال کے سکول نہ جانیوالے بچوں کیلئے ضلع جھنگ میں منظم پالیسی کے تحت کام کرکے 99.40فی صد داخلہ ممکن بنا کر ہم نے اپنا ہدف مکمل کرلیا ہے اورضلع جھنگ میں بنیادی تعلیم کی فراہمی100فی صد داخلہ غیر حاضری کو کنٹرول اور کوالٹی ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن کردار اداکیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ جنرل منیجر NCHDمہر عمر دراز جھاوری نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این سی ایچ ڈی ضلع جھنگ میں سوفی صد داخلہ ،غیر حاضری کو کنٹرول کرنے اوربہتر بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم کیساتھ مل کر ہم ممکن کردارادا کرتا رہیگا۔کمیونٹی فیڈر سکولزاورکمیونٹی لرننگ سنٹرز کی وساطت سے جھنگ کے پسماندہ اوردوردراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنایاجائیگا ۔ ڈسٹرکٹ مینجر پی آرایس پی غلام دستگیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے اورلٹریسی ریٹ کی بہتری کیلئے پی آرایس پی ہرممکن کر دار ادا کریگی ۔ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر تعلیم بالغاں حماد حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سیمینارمیں محکمہ تعلیم این سی ایچ ڈی ،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اورپی آرایس پی سے کثیر تعدادمیں افرادنے شرکت کی ۔سیمینار کے اختتام پر سکول نہ جانیوالے بچوں کو داخل کرکے سو فی صدی داخلہ کے ہدف کو حاصل کرنے کا عہد کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی میں میڈیا کے مسودات سے متعلقہ کالم نگاروں ،آرٹیکل رائٹرز اور مضمون نویسیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب لاہور آرٹیکل رائٹرز اور کالم نگاروں کا قومی اخبارات میں اشاعت کا اہتمام کریگا۔اس ضمن میں صوبہ بھر کے انفارمیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ضلع جھنگ کے کالم نگاروں اور آرٹیکل رائٹرز ڈسٹرکٹ انفار میشن آفس سے رابطہ کریں اور اپنے مسودہ جات [email protected]پر ای میل کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ پالیسی کے پیش نظر ڈی سی او نادر چٹھہ نے ضلع بھر کی حدود میں میڈیا ہائوسز کی جانب سے یو اے ویز،ڈرون کیمروں ،فلائنگ کیمروں ،ہیلی کیمز،کواڈ کاپٹرز اور بالو نزکے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کی سرکردگی میں سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122 میں یوم دفاع کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ریسکیو سیفٹی افیسر اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران کے علاوہ ریسکیوراہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ہماری افواج کے جوانوںنے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ہم کبھی بھی اُ ن کی قربانیوں اور خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے اورہم اُن جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پا کستان کے ہرفرد نے دفاع پاکستان میں حصہ لیااور اپنی آواز اور تحریرکے ذریعے بھی جنگ لڑی ہے۔ 1965ء کی جنگ میں بلاشبہ پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور دنیا نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے نے پاکستان کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ریسکیواہلکاروںکی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس میں ضلعی ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر طارق سعیدکے علاوہ ریسکیوسیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میںریسکیو سٹاف اور روزمرہ کی ایمرجنسیز کے دوران درپیش مسائل پرگفت و شنیدکی گئی۔ ڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیواہلکاروںسے کہا کہ ہمارے شعبہ کا مقصد خدمت خلق ہے جس میں ہم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ان کی مدد کرتے ہیںاور ہمارا یہ مشن پوری دیانتداری اور ایمانداری سے جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ ایمبولینس کے سائرن کی آواز سنتے ہی اس کو راستہ دیں تاکہ اپ کی چھوٹی سی قربانی کی وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مختلف ٹریفک حادثات میں سات ا فرا د شدید زخمی۔ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق پہلا حادثہ بھکر رو ڈ ڈائیو اڈا کے قریب چنگچی رکشہ اور گدھا گاڑی کے درمیان پیش ایا جس میں 22سا لہ محمد طارق 20سالہ محمد خرم شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ فیصل اباد روڈ اقبال فلور ملز کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکڑانے سے پیش ایاجس سے 25سالہ ارشاد علی 55 بختاور شدید زخمی ہوئی تیسرا حادثہ سر گودہا روڈاقبال نگرکے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے سلیپ ہونے سے پیش ایا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 06سا لہ عون عباس 10سالہ محمد عامر 22 سالہ محمد سجاد 28 سالہ نسیم اخترگر کر شدید زخمی ہو ئی ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے ہوش مسافرسے لاکھوںکی تعداد میں ملنے والی رقم اور قیمتی سامان ریسکیو1122کے عملہ نے واپس کر دی۔ جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق تحصیل سیلانوالی ضلع سرگودہا کا رہاشی 39 سالہ منصب ولد شیرکسی کام کے سلسلہ میں لاہور سے جھنگ آرہا تھاکہ بس میں سوار کسی شخص نے نشہ آور چیز کھلا دی اور بے ہوش ہو گیا جیسے ہی ریسکیو1122 کو اطلاع ملی اُنہوں نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا اور اُس سے ملنے والی کثیر تعداد میں رقم اور قیمتی سامان ریسکیو1122کے عملہ نے بعد میں متاثرہ شخص کو واپس کر دی جس پر اُس نے ریسکیو1122عملہ اورافسراںکا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک کے دفاع کیلئے ہر پاکستانی کو تیار رہنا چاہیے 65کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کی قربانیاں ہم پر احسان عظیم ہیں ۔یہ بات ملک سلطان محمود نے اپنے گھر میںمنعقدہ 65کی گولڈن جوبلی کے حوالے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے کہی ۔جھنگ کی مشہور کاروباری شخصیت اورامیدوار برائے کونسلر ناظم ملک سلطان محمود نے 65کی گولڈن جوبلی کے موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو وطن عزیز کا دفاع مظبوط بنانے کیلئے اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھنا ہے طلباء ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ذمہ داری سے اداکریں ۔انہوںنے مزید کہاکہ شہید کو جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔اس جملے کا فلسفہ سمجھ جانے والوں کو ہر میدان میں کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ شہر کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔