جھنگ: کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ میں کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہیں۔

خوشاب روڈ پر ریت کے طوفان کے باعث کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ زخمی کار کے ڈرائیور کے مطابق مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ہیڈ لائٹ کا ایک بلب فیوز تھا۔ جس کے باعث اسے لگا کہ مخالف سمت سے موٹر سائیکل آرہی ہے۔

جس کی وجہ سے کراسنگ کے دوران حادثہ ہوگیا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا رضا کاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ ریت کے طوفان کے باعث امدای کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔