جھنگ سٹی یوسی 96 کے سابقہ ناظم صادق مجید

News Pick

News Pick

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سٹی یوسی 96 کے سابقہ ناظم صادق مجید نے صحافیوں کو بتایا کہ ایم سی بی سکول برانچ نمبر١نذد سٹی ہسپتال جھنگ شہر میونسپل کمیٹی کی ذاتی بلڈنگ میں سکول ھذا نصف صدی سے اس بلڈنگ ایم سی پرائمری کے سکول کے نام سے کام کر رہا ہے۔ 2009 میں ایلمنٹری سکول کو اس کا حصہ بنایا گیا۔

جس میں ایک حصہ پر ایم سی پرائمری سکول کے طلبا زیر تعلیم ہے 2013 میں ایلیمنٹری سکول کو اس کی اصل بلڈنگ میں شفٹ کیا گیا لیکن کچھ حصہ اب بھی ایم سی پرائمری سکول میں کام کر رہا ہے

کیونکہ ایم سی پرائمری سکول میں اول ادنی سے پنجم تک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں اگر ایلمینٹری سکول کا مڈل حصہ (ششم تا ہشتم) ١سکول میں برقرار رکھا جانا چاہیے تھا لیکن پرائمری کلاسز لگا کر ایک ہی سکول میں مقابلہ کی ایک کیفیت پیدا کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے

محلہ منشیا نوالہ ۔پرانا باغ چونگی نمبر22وغیرہ کے بچے جن کی بہت زیادہ تعداد ہے ان کا یہ حق ہے کہ ان کو پہاڑئے شاہ جو گورنمنٹ کا رقبہ ہے اس جگہ سکول بنا کر دیا جائے۔