جھنگ کی خبریں 24/12/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے گروپ کی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں زبردست کامیابی کو عوام کی فتح اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر محمد یعقوب شیخ نے اپنے اور ادارہ کے دیگر عہدے داران محمد یوسف چوہدری،ملک فیاض حسین، شیخ مقصود الہی، حافظ تنویر احمد کی طرف سے شیخ محمد نواز اکرم کو بلدیہ جھنگ اور بابر خان سیال کو ضلع کونسل کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کے عوام اور خصوصی طور پر تاجر وصنعت کار برادری نوجوان قیادت سے بہت پر امید ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ضلع کے مسائل کے فوری حل اور تعمیر وترقی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔ جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے موقع پر پر امن ماحول کوبحال رکھنے پر جہاں شیخ وقاص اکرم کے گروپ کی کاوشیں شامل ہیں وہاں امن و مان کی صورت حال کو یقینی بنانے پر ضلعی انتظامیہ کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے ایم این اے شیخ محمد اکرم کی کاوشوں سے گذشتہ سال جس ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی تھی اس پر فوری اور مکمل طور پر عمل درآمد سے عوام کا دیرنہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے جس کا براہ راست تعلق شہر کی تجارتی و کاروبای سرگرمیوں سے ہے۔ جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر محمد یعقوب شیخ نے بتایا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے انہیں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے حوالہ سے ضلع میں بڑی سرمایہ کاری کرنے پر بہترین بزنس مین2016 کا جو ایوارڈ دیا گیا ہے وہ ضلع بھر کے صنعت کاروں اور تاجر برادری کے لئے ایک اعزاز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے ایمرجنسی پلان تر تیب دے دیا۔ علی حسنین
جھنگ (تحصیل رپورٹر) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے ایمرجنسی پلان تر تیب دے دیااس سلسلہ میں ضلعی ایمر جنسی افیسر علی حسنین نے کرسمس ڈے کے موقع تما م ریسکیو اہلکاروںکی ہر طرح کی چھٹی کو منسوخ کرتے ہوئے اور ملکی صورت حال کے پیش نظر ریسکورز کو ہائی الرٹ رہنے کو کہااس کے سات ساتھ تمام چرچز پرایمر جنسی پلان ترتیب دے دیا ہے اور ریسکورز کو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نمٹنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں مسیحی برادری کو بروقت مدد فراہم کی جاسکے جس میںجھنگ اور تحصیل شورکوٹ شامل ہیں شورکوٹ میں تین گرجاگھروں پر08 ریسکیو اہلکاراور ایک ایمبو لینس ڈیپوٹ رہے گی جبکہ جھنگ میں مختلف گرجاگھروں ،مسیحی عبادت گاہوں پر ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ا س کے علاوہ باقی تمام ریسکیو عملہ اور ایمر جنسی گاڑیاں بھی کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ریڈالرٹ رہیں گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑھتے ہوئے حادثات میں نقصانات سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا علی حسنین
جھنگ (تحصیل رپورٹر) انچارج ریسکیو 1122علی حسنین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا گزشتہ کئی سالوں میں جھنگ میں حادثات کی شرح مین اضافہ ہورہا ہے خصوصا موٹر سائیکل کے حادثات میں بڑی تعدا د میں اضافہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعدا د میں افراد زخمی ہو ئے ہیں انہوں نے کہا ان حادثات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیئے ضروری ہے کہ سیفٹی کے اصولوں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوںنے موٹر سائیکل سوار حضرات ہیلمٹ ، سائیڈ مرر کا استعمال لازمی طور پر کریں اسکے علاوہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں چونکہ بچے عموما تیز رفتار ڈرائیونگ کرتے ہیں جو حادثات کا باعث بنتے ہیں لہذا حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا ازحد ضروری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی میت لواحقین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کر دی گئی
جھنگ (تحصیل رپورٹر) میڈ یا کوارڈنیئٹر ریسکیو 1122 محمد زبیر نے میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے آج صبح جھنگ ٹوبہ روڈ پر پرانے بائی پاس کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے بائیس سالہ نوجوان اشفاق شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر منتقل کیا گیا لیکن و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا نوجوان کے پاس کوئی شناخت نہ ہونے کہ وجہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مسائل پید اہوگئے جس کے باعث ریسکیو نے فوری طور اس کے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے ایکسائز کے معاونت اسے پتہ تلاش کیا اور نوجوان کی نعش کو اس کے لواحقین جو گلشن کالونی کے رہائشی ہیں ان کے حوالے کردیا گیا ہے۔