جھنگ کی خبریں 15/9/2015

DSC

DSC

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بابر رحمن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت، خوراک، لائیوسٹاک، صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی بابر بشیر نے کہا کہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں دستیابی کو موثر اور فعال بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات اورعوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل برئوے کار لائے جارہے ہیں ۔اس ضمن میں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے نئے ریٹس مختص کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت کی طرف سے انسدادپولیومہم کا اصل مقصداس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے ۔محکمہ ہیلتھ کے عملہ کے اولین فرائض میں شامل ہے کہ وہ اس ضمن میں بھرپور انداز میں کام کریں جبکہ والدین اور سوسائٹی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے فرد کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے قومی فریضہ میں اپنا فعال کر دار ادا کرکے اپنی آئندہ نسل کی صحت کو محفوظ بنائیں۔ یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے دوران14تا16ستمبر2015(تین روزہ)انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدالقادر،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی ،ڈی ڈی ایچ اوزاور این جی او ز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے بتایا کہ ضلع بھرکے پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ41ہزار 199بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئو ہم سب ملکر عہد کرتے ہیں کہ اپنے معصوم بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلواکر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں اور اس مہم کو مذہبی و قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام دیا جائے۔انسداد پولیو رائونڈ کے دوران اگر کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو اس تک رسائی حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل برئو کار لائے جائیں گے تاکہ دیئے گئے ٹارگٹ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

DSC

DSC

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ماہ اگست و ستمبر 2015ء میں محکمہ تحفظ ماحولیات نے محکمہ پولیس کے تعاون سے 250دھواں چھوڑنے اور پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اس دوران 74گاڑیوں کو وارننگ دی گئی جن میں سے 21گاڑیوں کے چالان کیس سینئر سول جج کی عدالت میں جمع کروائے گئے اور 12گاڑیوں کے پریشر ہارن قبضے میں لے لئے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن استعمال کے خلاف باقاعدہ مہم شروع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے کارکنوں کے جلسہ کے خطاب کرتے ہوئے حقائق بیان کئے ہیں ۔ ان کے دبنگ خطاب سے مسلم لیگ ن کے نا اہل حکمرانوں کی نیند یں حرا م ہوگئی ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کی کسان دشمن مزدور دشمن عوام دشمن پالیسوں کی مذمت کرتے ہوئے ظالم حکمران قرار دیا ہے اب پنجاب طلبل جنگ بج چکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار احمد چوہدری ، سٹی صدر محمد اقبال انجم ، سٹی انفارمیشن سیکرٹری عامر رمضان ملک ، ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو نواب زادہ طفیل شاہد انصاری ، مصباح ناہید ، احمد فراز ، ناصر چوہدری ، عبد الرشید ، نثار ٹونی ، شاہد اقبال پاشا ، اختر حسین سندھو ، گلزار ملک ، ملک اللہ دتہ ، نے ملے جلے در عمل کے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں دھماکہ دار خطاب نے کارکنوں میں جیالی روح پھونک دی ہے وہ دن دور نہیں جب پنجاب سمیت ملک میں پی پی پی کا راج ہوگا آب گیند حکومتی اداروں کے کورٹ میں ہے ۔ ایف آئی اے اور NBAنندی پور پلاور پلانٹ اور سولر پلانٹ کی کرپشن اور بندش پر کیا طریقہ کار اختیار کرتا ہے آب پنجاب میں دم مست قلندر ہوگا ۔ مسلم لیگی حکمرانوں کی رات کی نیند اور دن کا سکون بلاول بھٹو زرداری کے ایک خطاب سے حرام ہو چکی ہیں ۔ اب مسلم لیگ ن کے کرپٹ عناصر اور عوام کو محرومیوں کا شکار اورمہنگا ئی کے عذاب میں مبتلا کرنے سے نجات کا وقت قریب آچکا ہے نواز شریف ، شہباز شریف تم بلاول بھٹو سے الجھوں گے تو حکومت کیسے کروگے مفاہمت کی سیاست کی دھجیاں نوازشریف تارتار کی ہیں ۔ ہم نہ رہے تو تم بھی نہیں رہو گے پی پی پی قائم رہے گی یہ شہید وں اورقربانی دینے والوں کی جماعت ہے کارکن تن من دھن سے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کتنے افسوس کی بات ہے کہ جس انسانیت کی بقاء کے حصول کی خا طر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے نہ صرف اپنے آپ کی بلکہ اپنے چھ ماہ کے علی اصغر کو قر بان کر دیا تھا آج اسی انسانیت کی تذلیل نہ صرف ہمارے نوے پرسنٹ علمائے دین بیوروکریٹس سیاست دان تاجرز و دیگر مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ظلم و ستم اور نا انصافیوں کی تاریخ رقم کر کے کر رہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پروفیشنل جر نلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ شیخ توصیف حسین نے صحافیوں کی میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ہر آنے والی حکومت وطن عزیز کو لوٹنے والے سیاست دانوں کو تنخواہیں دینے کے ساتھ ساتھ انھیں لا تعداد سہولیات میسر کرتی ہے لیکن افسوس کہ ان مفاد پر ست سیاست دانوں کو بے نقاب کر نے والے صحافیوں کی نہ تو سر پر ستی کرتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سہولت میسر کرتی ہے جو کہ سراسر ایک ظلم اور نا انصافی ہے آج غریب صحافیوں جن کا تعلق بالخصوص دیہی علاقوں سے ہے چھت سے محروم جبکہ ان کے معصوم بچے اعلی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں یہی کافی نہیں جبکہ ان کے دیگر اہلخا نہ جو اپنی غربت کی وجہ سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کے بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں جو اپنا علاج کروانے سے قاصر ہیں کیا یہ ظلم اور نا انصافی نہیں وطن عزیز میں آنے والی ہر حکومت کی کیا حکومت پاکستان کا یہ فرض نہیں بنتا کہ ان وطن عزیز کے رکھوالے صحافیوں کو نہ صرف تحفظ فراہم کریں بلکہ ان کے دیگر اہلخا نہ کو ہر قسم کی سہو لیات میسر کریں جو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو آئے روز بے نقاب کرنے میں مصروف عمل ہیں یہاں تک کہ لا تعداد صحافی ان ملک دشمن کو بے نقاب کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فر ما چکے ہیں مذید انہوں نے صحافیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کریں چونکہ یہی ان کا فرض ہے اور یہی ان کی عبادت
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مختلف ٹریفک حادثات میں 11ا فرا د شدید زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق پہلا حادثہ لیہ روڈ ملکانہ موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکڑانے سے پیش ایا جس میں 24سالہ آصف 22سالہ فخر 18سالہ باقرشدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ ٹوبہ روڈ شوگرملز کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلیپ ہونے سے پیش ایاجس سے 15سالہ عبدالماجد 19 سالہ عبدالصمد شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ مدوکی روڈ نیابائی پاس کے قریب دو و تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکرانے سے پیش ایا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 30سالہ سجاد 50سالہ عبدالرحمان 38 سالہ شہناز بی بی 50سالہ غلام سکینہ گر کرشدید زخمی ہو ئی چوتھا حادثہ بھکر روڈ مصباح کلینک سڑک کراس کرتے بزرگ کو بچاتے ٹرک درخت سے جا ٹکڑایا جس سے ٹرک میں سوار 21سالہ مظہر شاہ 65 سالہ غلام حسین شدید زخمی ہوا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گیس سیلنڈر کے گودام میں اگ بھڑک اُٹھی۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق چمبیلی مارکیٹ جھنگ صدر میں حاجی سردار گیس والے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اُٹھی ۔ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بر وقت پہنچ کر اگ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کر لیا۔
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھانا پکاتے سیلنڈر بلاسٹ ہونے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد شدید زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق فیصل اباد روڈمکرم فلور ملزکے قریب اللہ وسایانامی شخص کے گھر کھانا پکاتے سیلنڈر بلاسٹ ہوا جس سے 10سالہ ملکہ 08سالہ میمونہ شدید زخمی ہوئی جنھین ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیاجبکہ 50سالہ اللہ وسایا 40سالہ ممتاز بی بی 08سالہ عاقب کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلعی انجمن تاجران ، چیمبر آف کامرس ، صارفین ایسوسی ایشن اور شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور عوام کی سہولت کے لئے فوری طور پر ذیل گھر کے وسیع و عریض گرائونڈ میں عارضی بکر منڈی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) : ضلعی انجمن تاجران ، چیمبر آف کامرس ، صارفین ایسوسی ایشن اور شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور عوام کی سہولت کے لئے فوری طور پر ذیل گھر کے وسیع و عریض گرائونڈ میں عارضی بکر منڈی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کے اہم ترین مقام فوارہ چوک ، مصروف مرکزی شاہراہ سیشن روڈ ، گندا ٹوآ روڈ اور دیگر سڑکات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے باعث ٹریفک جام ، سکیورٹی کے مسائل ، صفائی کے نظام کی خرابیوں کو بچانے سمیت شہریوں کو ایک ہی محفوظ اور مئوثر جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کا موقع مل سکے۔مذکورہ تنظیموں کے قائدین نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن نسیم نواز ، ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ اور دیگر حکام کو ارسال کئے گئے مراسلوں میں کہا ہے کہ ذیل گھر فوار ہ چوک شہید روڈ جھنگ صدر کا وسیع و عریض خالی گرائونڈ مذکورہ امور کے لئے انتہائی موذوں ہے جہاں قبل ازیں رمضان بازار کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ عید قربان کی آمد آمد کے باعث بکروں اور قربانی کے دیگر بڑے و چھوٹے جانورو ں کے بیوپاری حضرات شہر کے بازاروں ، اہم مارکیٹوں، شاپنگ سنٹرز ، پبلک مقامات اور گلی محلوں میں گھوم پھر کر قربانی کے جانور فروخت کر رہے ہیں جس سے جہاں صفائی اور ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہیں شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خرید میں بھی زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں گھوم پھر کر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر سختی سے پابندی عائد ہے لیکن جھنگ میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر جھنگ صدر میں ذیل گھر کے خالی اور وسیع و عریض اور محفوظ گرائونڈ کو عید قربان کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے عارضی بکر منڈی میں تبدیل کر دیا جائے اور تمام بیوپاریوں کو حکم دیا جائے کہ وہ ذیل گھر گرائونڈ میں اپنے جانور لا کر فروخت کریں تو اس سے شہریوں کو زبر دست سہولت حاصل ہو گی او رشہر کے بازاروں میں گندگی وغلاظت اور صفائی کے مسائل سے نجات سمیت ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ اس ضمن میں فوری احکامات صادر اور ان پر عملدرآمد یقینی بنوائے گی ۔انہوںنے گھوم پھر کر جگہ جگہ قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے چھوٹے و بڑے جانور بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ####