جھنگ کی خبریں 04/11/2015

 Faiz Mohammad

Faiz Mohammad

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیض محمد نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران چھ نفر حوالاتی اسیران کو جیل سے ذاتی مچلکہ پر فی الفور رہا کرے کا حکم صادر کیا۔اس دوران سول جج وقار احمد سدھو اور محمد شہباز حجازی کے علاوہ جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمداور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حق نواز اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل جاوید رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معائنہ کے دوران جیل ہسپتال اور لنگر خانہ بھی گئے جہاں انہوںنے قیدیوں کیلئے تیار کیا جانے والا کھانے کا معیارچیک کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے جہاں انہوں نے انکے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔ انہوںنے جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو تسلی بخش پاکر سپرنٹنڈ نٹ جیل کو ہدایت کی کہ یہ معیار ہمیشہ کیلئے برقرار رکھا جائے۔فاضل جج نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ زراعت (توسیع) جھنگ ایسٹ کے زیر اہتمام کاشتکاروں ، کسانوں او رزمینداروں میں آگہی کے حوالہ سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اورجدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں زراعت آفیسر (توسیع) محمد طلحہ شیخ نے کاشتکاروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیج گندم وقت پرکاشت کرنے اورپیداواری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومت کی زیادہ غلہ اگائو مہم کو کامیاب بنائیں ۔انہوںنے کاشتکاروں پر زور دیا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل درآمد کرتے ہوئے20نومبر تک کاشت مکمل کریں۔متناسب کھادیں بمطابق زمینی تجزیہ استعمال کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وقت پر سپرے کریں۔انہوںنے کہا کہ پہلا پانی 18سے20دنوں کے بعد اور دوسرا پانی60سے 70دنوں کے بعد لگائیں ۔ مزید برآں انہوںنے کاشت کاروں کو یہ بات بھی باور کرائی کہ وہ اگلے سال یہ گندم اپنے موضع میں بیج کے طور پر فروخت کرنے کے پابند ہونگے۔بعد ازاں زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا کہ کنگیاری سے پاک 4ایکڑ بیج کی ہر موضع میں مفت تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔انہوںنے کاشتکاروں اور کسانوں کو ناقص و غیر معیاری ،غیر تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے گریزکرنے اور گندم کی کاشت کے بارے میں مفید معلومات بھی فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روئی سے بھرے ٹرالر کو اگ لگ گئی لاکھوں کا مال خاکستر۔
ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ موچیوالا کے قریب کراچی سے شیخپورہ جاتے ہوئے روئی سے بھرے ٹرالرنمبر(TLC 195 ( کوپا س سے گزرتے تیز رفتا ر ٹرک کی رگڑ سے روئی نے آگ پکڑ لی جس کے فورن بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ٹرالر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم 35سالہ ڈرائیورجاوید خالد اگ سے بچ نکلا۔

Speech

Speech