لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی ٰ پنجاب نے جھنگ کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیا ہے۔
لاہورسے جاری ہینڈآوٴٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے جھنگ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 81 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔