جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے سبزہ زار میں قومی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صبح8:58پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔شیڈول کے مطابق ضلع کی بڑی شاہراہوں پر ایک منٹ کیلئے ٹریفک رک گئی۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر، ایم این اے شیخ اکرم کے صاحبزادے شیخ نواز اکرم ،ایم پی ایزمحترمہ راشدہ یعقوب شیخ،خالد محمود سرگانہ، خرم خان سیال،محمد خان بلوچ،اسسٹنٹ کمشنرجھنگ عمران عصمت پنوں،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ممتاز سیال،ای ڈی او سی ڈی خالد راجو،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال،ڈی او سپورٹس طاہر ملک،ای ڈی او فنانس طارق لک اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعیدکے علاوہ اساتذہ کرام،طلباء اورسول سوسائٹی سے لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں پولیس اور ریسکیو1122کے دستوں نے ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا۔مقامی فنکاروں نے یوم آزادی کے حوالہ سے خاکے جبکہ بچیوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ ڈی سی او نادر چٹھہ کی جانب سے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔بعدا زاں ڈی سی او نادر چٹھہ اور ڈی پی او ذیشان اصغر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گئے جہاں انہوںنے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مٹھائی ،کھانا اور گفٹ تقسیم کرنے کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قیدیوں میں جشن آزای پیکٹس بھی تقسیم کئے ۔ٹی ایم اے آفس میں پرچم کشائی تقریب ہوئی جس میں ٹی ایم او رانا محمد عارف کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔بعد ازاں شہید روڈ نور مسجد میں شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی عدلیہ کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں فیض محمد نے قومی پرچم لہرایا اور شہدا ئے پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے ناقابل فراموش قربانیاں دے کر ہمارے لئے پاکستان حاصل کیااور اب نوجوان نسل سمیت سوسائٹی کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر دیگر جج صاحبان کے علاوہ سول اور سیشن کورٹس کا ماتحت عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔