جھنگ کی خبریں 13/2/2017

Meeting

Meeting

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلی بار کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے تاریخ میں کسان دوست پیکج دیا گیا ہے جس کے تحت فصل خریف اور فصل ربیع کی کاشت کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی اور کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔یہ بات انہوںنے محکمہ زراعت کی طرف سے کسان دوست پیکج کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، زراعت افسران ،تحصیلداراور لینڈ ریکارڈ سنٹر سمیت زرعی ماہرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔محکمہ زراعت کے افسرا ن نے اجلاس کو بتایا کہ کسان پیکج کے تحت فصل خریف کی کاشت کیلئے چالیس ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ فصل ربیع کیلئے پچیس ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے رقم کی ادائیگی اس حوالہ سے کا شتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ کاشتکار کو جاری ہونے والا کاشتکار کارڈ دراصل کاشتکار شناختی کارڈ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کی زندگی میں ترقی اورخوشحالی لانے کیلئے حکومت مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر ترجیحی بنیادو ں پر کام کر رہی ہے۔انہوںنے محکمہ زراعت کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ کا شتکاروں کی رجسٹریشن کے عمل میںکسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے ا س ضمن میں تمام انتظامی امور کے دوران کڑی نگرانی اور کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کی جائے۔
۔۔۔///۔۔۔
(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اساتذہ مسائل پر 4مارچ کو پریس کلب جھنگ میں سیمینار و مشاعرہ ہوگا۔ سعدیہ سہیل ایم پی اے تحریک انصاف و سماجی کارکن شبنم جہانگیر خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ عظیم پنجابی شاعر مہرریاض سیال اساتذہ مسائل پر خصوصی کلام پیش کریں گے۔ یہ سیمینار اساتذہ وقوم کی آگاہی کیلئے منعقد کیاجارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس پاکستان و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پنجاب بھر میں تعلیم واساتذہ بچاؤ سیمینار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ادارے نہیں ہوں گے تو قوم کی ایم ایس سی ایم فل بیٹیوں کو نوکریاں نہیں ملیں گی۔ ادارے ہوں گے تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور غریب کوتعلیم ملے گی۔ PECبائیکاٹ نہ کرکے اساتذہ تحریک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ۔میری ان دوستوں سے گزارش ہے کہ اب مسائل کے حل کیلئے آئیں ہمارے ساتھ چلیں۔ ہمیں قربانیاں بھی دینی پڑیں مگر ہم نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں اور جب تک اساتذہ مسائل حل نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ا ربوں روپے تعلیم کے نام پر قرض لیا گیا ،541ملین ڈالر کی بیرونی تعلیمی امداد بھی اساتذہ کو حقوق نہ دلا سکی۔ وعدوں کے باوجود اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہ دے کر مایوس کیا گیا جو حکومت اساتذہ سے وعدے پورے نہیں کرسکتی وہ قوم سے کیا وفا کرے گی۔ خدارا حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے تعلیمی اداروں کو تجارتی منڈی نہ بنائے ورنہ آئندہ نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیاں بنا کر حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کی کوشش کی ہے اور ا ب وہ پرائیویٹ سکولز کے مالکان کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ممبران بنا کر سرکاری سکولوں کی نجکاری پر تل چکے ہیں جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم سرکاری سکولوں کی ایک انچ زمین بھی سرمایہ داروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ اب ہم بچوں کے والدین کو بھی ساتھ ملائیں گے اور تعلیم کی اہمیت کو گلی گلی پہنچائیں گے۔ ان اداروں کو بچانے کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ کی تا ر یخ میں پہلی با ر کیڈ ٹ کا لج جھنگ میں فیملی میلہ کا انعقا د کیا گیا ۔ فیملی میلہ کا افتتا ح چیئر مین ضلع کو نسل جھنگ نو ا ب با بر خا ن سیا ل ، با با تعلیم پرو فیسر گو ہر صدیقی ، پر نسپل کیڈ ٹ کا لج جھنگ کما نڈ ر (ر ) صہیب فا رو ق نے کیا ۔افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے چئیر مین نو اب با بر خا ن سیا ل نے کہا کہ جھنگ کی تا ر یخ میں کیڈ ٹ کا لج میں فیملی میلہ جھنگ کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر ے گا۔ اس میلہ سے جھنگ کی عو ام کو ایک تفر ح کا مو قع ملا ہے اس کے کا میا ب انعقاد سے د نیا میں جھنگ کا نا م رو شن ہو گا اس کے کا میا ب انعقا د پر کما نڈ رصہیب فا روق کو مبا ر کبا د پیش کر تا ہو ں ۔فیملی میلہ میں تمام اشیا ء کے سٹا ل لگا ئے گئے ، اس مو قع پر نیلام گھر میںسو ال و جو اب کے ز ر یعے لا کھو ں رو پے کے قیمتی انعا ما ت د ئے گئے جن میں عمر ہ کا ٹکٹ ، ایل ای ڈی ،مو ٹر سا ئیکل ، مو با ئل فو ن ،سمیت سینکڑو ں قیمتی انعا ما ت د یئے گئے ۔اور فیملی میلہ کے موقع پر بچوں میں بھی مقا بلہ ہو ا جس میں صحت مند اور تند ر ست بچے اور بچی کنگ آف جھنگ کو ئین آف جھنگ کو نقد پا نچ ، پا نچ ہز ار کیش انعا م د یا گیا ۔اس فیملی میلہ میں اردو ڈرامہ ، میو زیکل شو ،میجک شو ،چڑیا گھر بھی لگا یا گیا جس سے جھنگ کے عو ام لطف اند و ز ہو تے ر ہے۔ اس مو قع پر آئے ہو ئے لو گو ں نے کہا کہ جھنگ میں اس طر ح کا میلہ پہلی با ر منعقد ہو ا ہے جس میں آکر نہا یت ہی خو شی ہو ئی کہ جھنگ میں بھی ہمیں ایک خو بصو ر ت پرو گر ام اور ایک جگہ سے خر ید ار ی کر نے کا مو قوقع ملا اور بچو ں کو تفر یح کیلئے ایک بہتر ین موقع میسر آیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر و و کیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کوکیڈرے کورس کی ایڈوانس ٹرینینگ دی گئی ۔ علی حسنین
جھنگ(تحصیل رپورٹر) محمد زبیر میڈیا کواڈینیٹر کے مطابق ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122انجینئر علی حسنین کی زیر نگرانی و و کیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو کیڈرے کورس Cadre Course) (کی ایڈوانس ٹرینینگ دی گئی جس کا دورانیہ تین دن تک رہاٹرینینگ کی تمام ترذمہ داری ریسکیو سیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین کو سونپی گئی اس ٹرینینگ کورس میں 34میل طلباء ، 04فیمیل طلباء اور اس کے ساتھ ساتھ04 پنجاب سوشل سیکورٹی کے ملازمین نے حصہ لیا ٹرینینگ کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ٹرینینگ دینا تھا اس میں ڈزاسٹر مینجمنٹ،ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، بلندوبالا بلڈنگ سے مریضوں کو نیچے اُتارنے کے ساتھ ساتھ شیلو واٹر کراسنگ کی ٹرینینگ بھی کروائی گئی انجینئر علی حسنین نے کہاکہ ا یمرجنسی کی صورت میں ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران لوگوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور خود کومحفوظ بنانے اور دیگر حفاظتی تدابیر کی تربیت دینا موجودہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو تربیت دے کر امدادی کاموں میں ریسکیو رز کا معاون بنانا ہے ۔