جھنگ کی خبریں 19/4/2016

Press Club

Press Club

Press Club

Press Club

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں تعنیات آر تھو پیڈک سرجن ڈاکٹر یسین بھٹی انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے جو غریب اور بے بس مریضوں کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت جبکہ اپنے کام چور ماتحت عملہ کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے مذکورہ سرجن کا شمار اُن چند ایک ایماندار ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ سرجن نہ صرف اپنے محکمہ کیلئے سرمایہ افتخار ہے بلکہ مذکورہ سرجن کا کردار دوسرے ڈاکٹروں کیلئے مثل راہ ہے مذکورہ سرجن اگر کسی غریب مریض سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مذکورہ سرجن پر اعتماد اور اطمینان کے فرشتے روز اترتے ہوں مذکورہ سرجن کی روز بروز بڑھتی ہوئی شہرت کو دیکھ کر اس کے حریف اپنے ٹائوٹوں کے ذریعے ایسی گھنائونی سازش کرتے ہیں جیسے یہودی قوم مسلمانوں کے ساتھ مذکورہ سرجن اگر کسی سے بات کر رہا ہوتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے زمانے بھر کا شہد مذکورہ سرجن کی زبان پر اتر آیا ہو مذکورہ سرجن شرافت صداقت امانت کی ایسی مثال ہے جس کو دیکھ کر راشی اہلکار ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ مذکورہ سرجن وہ قطب ستارہ ہے کہ جس کی چمک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ جگمگا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتظامیہ جھنگ نے غریب افراد کو دی جانے والی مچھر مار سپرے کی سہولت سے محروم کر دیا جس کے نتیجہ میں مچھروں کی یلغار سے لا تعداد غریب افراد راتوں کی نیند سے محروم ہو کر نہ صرف نفسیاتی مریض بلکہ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ایک سال قبل سجاد علی اکبر کے پرائیویٹ کلینک پر مچھر مار سپرے ہوا جس کے نتیجہ میں کچھ مریض بے ہوش ہو گئے جس کی بناء پر انتظامیہ جھنگ نے غریب افراد کو دی جانے والی مچھر مار سپرے کی سہولت سے محروم کر دیا جس کے نتیجہ میں مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا جن کی یلغار کے نتیجہ میں غریب افراد راتوں کی نیند سے محروم ہو کر نفسیاتی مریض جبکہ متعدد مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں جس پر عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور سیکرٹری بلدیات پنجاب لاہور کمشنر فیصل آ باد اور بالخصوص ڈی سی او جھنگ نادر چھٹہ سے فل الفور مچھر مار سپرے کے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیہ جھنگ کے سابق TOملک محمد طارق کی غیر قانونی اور جعلسازی پر مبنی ریٹائر منٹ میربیماری کے میڈیکل ان فٹنس ،کرپٹ آفیسران کے ساتھ ملکر سرکار کو دھوکہ دینے کی انوکھی داستان ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور دیگر افسران بلدیہ نے جانتے بوجھتے کرپشن کی کئی کہانی کو جنم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک طارق سابق TOبلدیہ جھنگ نے17-Aکے تحت اپنے بیٹے کی نوکری دلوانے اور دیگر اضافی مراحات حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت جھنگ کے بدعنوان اہلکاران وافسران کے ساتھ ملکر اپنی ریٹائر منٹ قبل از وقت طبی بنیادوں پر کروالی ،طبی بنیادوں پر ریٹائر منٹ حاصل کرنے کیلئے موصوف نے پیسہ پانی کی طرح بہایا واقفان حال کے مطابق لاکھوں روپے صرف محکمہ صحت کے ایک بااختیار کلرک کو ہی دے دیئے گئے۔واضح رہے کہ ملک محمد طارق مختلف ادوار میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ،لیکن انہوں نے زیادہ تر رزق حرام تب اکٹھا کیا جب یہ سپرٹنڈنٹ چونگیات تھے۔بطور ٹی او بھی ملک طارق نے اختیار سے تجاوز اور بد دیانتی کی نت نئی داستان مرتب کرتے ہوئے اپنی تجوریاں بھرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔رزق حرام کو بطور رشوت دینے اور بلدیہ میں اپنے بیٹے کو اپنا گدی نشین بناکر کرپشن اور بددیانتی کا تسلسل برقرار رکھنے کی خاطر افسر موصوف نے طبی بنیادوں پر ریٹائر منٹ لے ڈالی۔حالانکہ افسران بلدیہ سمیت سب جانتے ہیں کہ ملک محمد طارق کو ایسی کوئی بیماری لاحق نہ ہے جس کی بناء پر انہیں طبی ریٹائر منٹ دی جاسکے ۔شہر کے باشعور اور ذمہ دار حلقوں نے طبی بنیادوں پر افسر موصوف کی ریٹائر منٹ کو تاریخی جعلسازی قرار دیتے ہوئے انکی ریٹائر منٹ واپس لینے اور سرکار کو دھوکہ دینے کی وجہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔