جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلا کر پولیو تدارک مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ممتاز سیال، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالقادر ،چیف سرجن محسن مگھیانہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ پولیو کے سو فیصد خاتمہ کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے بتایا کہ 10 تا 12 نومبر 2015 ء کی تین روزہ پولیو تدارک مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اور مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 41 ہزار199 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 878موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40ٹرانزٹ پوائنٹس، 95 فکس پوائنٹ، 85 زونل سپر وائزرزاور 189 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ تین روزہ مہم کے اختتام پر 13اور 14 نومبر کیچ اپ ڈیز کے طورپر منائے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو پولیوو یکسین دی جائیگی جو کسی وجہ سے ویکسین نہ لے سکیں ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ضلع جھنگ میں ریسکیو 1122 سروس کو گذشتہ چھے سا لوںمیں 15 لاکھ 68 ہزار 104 کالز موصول ہوئیں جن میں 86ہزار 373 ایمرجنسی،ایک لاکھ 93 ہزار 583معلوماتی، 34 ہزار 851 رانگز جبکہ 12 لاکھ 47 ہزار 595 دیگر کالیں شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122 نے 86 ہزار 373 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کرتے ہوئے 21ہزار759روڈ ایکسیڈنٹ، 47 ہزار 310 میڈیکل ایمرجنسی اور 40 ہزار 571 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ انہوںنے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران ایک ہزارتین آگ لگنے کے واقعات،تین ہزار 773کرائم کالز اور 12 ہزار 202 متفرق واقعات شامل ہیں ۔ 166 بلڈنگ مندہیم ہونے کاور 21 بلاسٹ ہونے کے واقعات جبکہ 139 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔اس دوران ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 39.4 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 5.3فیصد رہی ۔ایک لاکھ 41 ہزار 373 مریضوں کو ریسکیواورہسپتال شفٹ کیااور 2 ہزار 692 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 34 ہزار 675 افراد کو دوران سیلاب ریسکیو کیا گیا۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ر یسکیو 1122 کے چھے سال مکمل ہونے پر ریسکیو کے سنٹرل اسٹیشن پر کیک بھی کاٹا جس میں ریسکیو کے تما م افسران اور عملہ نے بھر پور شرکت کی۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق بھکرروڈ ملوانہ موڑ کے قریب خرم نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا یسکیو 1122 کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔