جھنگ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد الیاس نہایت فرض شناس ایماندار آفیسر ہیں

Jhang

Jhang

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوری کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ و ضلع جھنگ کے رہنماوں ملک عبدالرزاق کھوکھر ملک پیر اشرف مولانا محمد ہارون حاجی الطاف حسین عبد االرحمن عزیر و دیگر اور مسلم لیگ ن ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری میاں مظہر حسین جماعت الدعوة کے نائب امیر مولانا منشاء جھنگوی جمعیت الحدیث مولانا سہیل الرحمن انجمن تاجران تحصیل جھنگ کے سیکرٹری چوہدری امتیاز احمد اسلامک لائیرز فورم کے محمد سلیم بٹ ایڈووکیٹ ، محمد اسحاق حسوآنہ ایڈووکیٹ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں محمد آصف ڈھڈی مشتاق خان ایڈووکیٹ و دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جھنگ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد الیاس نہایت فرض شناس ایمان دار اور بہترین منتظم آفیسر ہیں۔

جنہوں نے مختصر عرصہ میں جیل میں سے قیدیوں کی بیرکس کو موبائل فونز و دیگر قابل اعتراض چیزیں یکسر ختم کر ادی ہیں اور تمام قیدیوں کو جیل مینیوئل کے مطابق معیاری خوراک مہیا کر کے انسان دوستی کا ثبوت دیا ہے بعض عادی جرائم پیشہ عناصر چوہدری الیاس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے درحقیت اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں جو کہ قابل مذمت فعل ہے ۔ پنجاب حکومت مذکورہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ان کی اعلی کارگردگی کے پیش نظر انعام و ترقی سے نوازے۔