جھنگ کی خبریں 18/7/2016

Jhang Meeting

Jhang Meeting

جھنگ (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ودیگر ضلعی عہدیداروں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے اس درندگی پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے خاموش تما شائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گئی ہے جس کو کسی بھی طرح روکا نہیں جا سکتا وفاقی کا بینہ کی طرف سے اس مسئلہ پر یوم سیاہ منانے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ احسن اقدام ہے جے یو آئی جھنگ بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور طریقہ سے یو م سیاہ منا ئے گی نہایت افسوس کا مقام ہے بھارت کے ظلم و ستم کے حوالہ سے دنیا کے اکثر مسلم حکمرانوں کا ضمیر گہری نیند سورہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے پاکستانی حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کے حکمرانوں پر اجاگر کر کے انکو مکمل طور پر اپنا ہمنوا بناہوگا ۔ حال ہی میں کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار بھارت ہے بھارت نے ڈھائی سال تک ہمیں مذاکرات میں الجھا یا اور با لاخر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا پوری دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ۔ اگربھار ت نے ظلم و بربریت جا ری رکھی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا اور آبی جارحیت کا تسلسل قائم رکھا تو پھر جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے لہذٰ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کر دار ادا کر ے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر)شکر گنج مل کے مقبول ہال کے وسیع لان میں روٹری کلب جھنگ صدر کا 31واں سالانہ انتظامی باڈی کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔جس کے مہمان خصوصی فائونڈر ممبر اویس قریشی ،سینئر ممبر پرویز ملک و ایڈوکیٹ مشتاق گجر تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر روٹری کلب جھنگ صدرحسن رضا گیلانی نے اپنی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہاکہ میری صدارت کے دور میںموضع باغ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگایا گیاجس سے تقریبا روزانہ بارہ ہزار کے قریب لوگ صاف پانی سے مستفید ہو رہے ہیں۔تھانہ صدر چوک میں الیکٹرک کولر اورچلر پلانٹ لگایا گیا۔جس سے گرمیوں میں راہ گیروں لوگوں کو پینے کیلئے ٹھنڈا پانی میسر ہوا۔سید فیروز گیلانی کے زیر انتظام بلڈ ڈونیشن اوربلڈ گروپنگ پروگرام جاری رہا ۔پولیو مستحک افراد کو پولیو ویکسین اورادویات بھی فراہم کی گئیں ۔جس سے ضلع میں تقریبا 70ہزار افراد مستفید ہوئے ۔ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں روٹری کلب کے زیر انتظام مرد عورت قیدیوں میں قرآن پاک تقسیم کیے گئے ۔اورقیدیوں کی سہولت کے لئے ڈینٹل کلینک بھی قائم کیا گیا۔روٹری کلب کے زیر اہتمام غریبوں اور بے روزگارنوجوانوں کو بلا سود قرضے کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ۔صدر حسن رضا گیلانی نے اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں کے کام کی بھی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سہرا۔تقریر کے اختتام پر نئے بننے والے صدر مسعود اسلم اور جنرل سیکرٹری محمد یوسف کو خوش آمدید کہا اورصدارت کی ذمہ داریاں انہیں سونپ دیں۔نئے بننے والے صدر مسعوداسلم نے حسن رضا گیلانی کی کارکردگی کی تعریف کی اوران کے دور میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی تعریف کی اور ان کی رہنمائی میں آگے چلنے کا ارادہ کیا۔روٹیرین گورنر کے نامزد امیدوار ایڈوکیٹ مشتاق گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں اعزاد ی شیلڈ اورانعامات تقسیم کیے گئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اے ڈی سی محمد اویس ملک کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور ٹی ایم اے کے ڈسپوزل پوائنٹس کا معائنہ کر کے بارش کے پانی کے فوری اخراج کے حوالہ سے ٹی ایم اے کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی سی او غازی امان اللہ شہر کی مختلف سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے خود نگرانی کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے اس موقع پر سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپوزل پوائنٹ پر پمپوں کو چالو حالت میںرکھیں۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نے بتایا کہ ٹی ایم اے کے افسران اور ماتحت عملہ کے ہمراہ مختلف سیوریج لائنوں میں پانی کے اخراج حائل رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے تاکہ شدید بارش سے جمع ہونے والا پانی فوری طورپر ڈسپوزل پوائنٹ کے ذریعے اس کا اخراج کیا جاسکے۔اے ڈی سی محمد اویس ملک نے بتایا کہ سینٹری عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور مشینری اور مطلوبہ وسائل کے ساتھ مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کے اخراج کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ حالیہ بارش کی شدت کے باعث پانی بہت مقدار میں جمع ہوا جس سے فوری اخراج میں مشکلات پیش آئیں۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے جھنگ رنگ روڈ کے نزدیک حفاظتی بند میں گڑھا پڑنے کی شکایت کے حوالہ سے بتایا کہ حالیہ طوفانی بارش کے باعث پڑنے والے کسی گڑھا وغیرہ کو پر ُ کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ ادارے اس حوالہ سے بھرپور انداز میں کام کررہے ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ بارش کے باعث اگرکسی جگہ سے مٹی وغیرہ بہہ جاتی ہے تو اسے فور طور پر مکمل کر دیا جاتاہے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے ٹی ایم اے کے افسران اور عملہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل میں حائل کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔