جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موضع مچھیانہ میں دو ماہ قبل دریائے جہلم پر بنائے جانے والے پل پر راستہ نہ ہونے کے باعث غریب کسان کا جنازہ تدفین کا منتظر لواحقین کا میت پل کے قریب رکھ کر احتجاج کیا۔موضع مچھیانہ میں دریائے جہلم پر عرصہ دو ماہ قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے بار بار احتجاج اور درخواستوں پر عوام کی ضرورت کے تحت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے دریائے جہلم پر تقریباً ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے آمد و رفت کے لیے عارضی پل بنایا گیا بدقسمتی سے یہ پل دو ماہ میں ہی بند کر دیا گیا اور عوام کو کم وقت میں ایک شہر سے دوسرے شہر سفری سہولیات سے محروم کر دیا گیا جس کے باعث شہری کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں موضع مچھیانہ کا قبرستان دریا کے دوسری جانب ہے علاقہ مکین جنازہ لے جانے اور سفر کرنے کے لیے یہی پل استعمال کرتے ہیں ۔موضع مچھیانہ کے علاقہ مکین جب اپنے بزرگ کا جنازہ لے کر اس پل پر پہنچے تو سپرنٹنڈنٹ پل نے پل اکھاڑ دیا ہوا تھا اس کے پھٹے اتار دئیے گئے جب علاقہ مکینوں پل سے گزرنے کے لیے راستہ مانگا تو سپرنٹنڈنٹ پل کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات ہیں کہ پل کو ہر کسی کے لیے بند کر دیا جائے۔لہذا وہ اعلیٰ افسران کے احکامات کو رد نہیں کر سکتا جس پر لواحقین جنازہ اور علاقہ مکینوں نے جنازہ پل کے ساتھ رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مقامی رہنماصوفی رمضان انقلابی کا کہنا تھا کہ اس پل کے بننے سے جھنگ،فیصل آباد،میانوالی بھکر و دیگر اضلاع میں سفر کرنے والے افراد کے لیے کم وقت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی تھی اور وہ کم وقت میں اپنی مسافت طے کرتے تھے مگر اب اس پل سے گزرنے میں رکاوٹ ڈال کر ہزاروں افراد کا استحصال کیا گیا ہے یہاں تک کہ اب ان کے لیے اپنے جنازے لے جانا بھی مشکل ہے انہوں نے کہا اگر فوری طور پل کو نہ کھولا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے وہ ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ایک شہر میں اربوں روپے کے میٹرو اور اورن ٹرین جیسے منصوبے جبکہ دوسری جانب کئی اضلاع کو دی جانے والی عارضی پل بھی بند کر دی گئی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یہ بھی پنجاب کا حصہ ہے یہاں پر آکر دورہ کریں انہوں نے تو عارضی پل بند کیا ہے جبکہ اس علاقہ میں مستقل پل کی ضرورت ہے لہذا پنجاب حکومت فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پل کی تعمیر کا کام شروع کروائے اور عارضی پل کو عوام کی سہولت کے لیے کھولا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار عمرخان گردیزی سینئرنائب صدر عوامی نیشنل پارٹی پنجاب نے جھنگ میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دس سال کے کم ترین سطح پر ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچارہے ہیں جبکہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر ایک لیٹر پر تقریباً 50روپے تک کے مختلف ٹیکس عائد ہیں جو کہ حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرکے اپنے سلسلے چلارہی ہے۔ چونکہ اس طرح فوری طور پر حکومت کو رقم میسر آجاتی ہے اس لئے پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پا کستا ن کلمہ طیبہ کے نا م پر حا صل کیا گیا تھا ملک میں اسلامی نظا م نا فذ ہو کر ر ہے گا ملک میں اسلامی نظا م نا فذ کیا جا ئے تو ملک کے تمام مسا ئل غر بت بے رو ز گا ر ی د ہشتگر د ی کا خا تمہ ہو جا ئے گا ۔ حکمر ان ملک سے غر بت بے رو ز گا ر ی کو ختم کر نے کیلئے ہنگا می اقد اما ت کر یں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مو لانا محمد اقبا ل خا ن شیر وا نی ، مو لانا سید مصدو ق حسین بخا ر ی ، صا حبز اد ہ قا ر ی ابو بکر مد نی ، مو لانا قا ر ی محمد طا ر ق مو لا نا محمد عثمان مد نی ، مو لا نا پیر محمد اشر ف ہمد ر د نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ تو ہین ر سا لت ۖکے قا نو ن میں چھیڑ چھا ڑ کی گئی تو ہما ر ی قیا د ت نے تحر یک چلا نے کا اعلا ن کیا تو اس میں شر کت کیلئے تیا ر ہیں لیکن اس قا نو ن کو تبد یل نہیں ہو نے د یا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ امر یکہ ، بھا ر ت پا کستا ن کے د شمن ہیں جو پا کتسا ن کا امن تبا ہ کر نے کیلئے مختلف حر بے استعما ل کر ر ہے حکمر ان ملک د شمن عنا صر کے خطر نا ک عزائم کو سمجھتے ہو ئے ان قا نو ن میں تبد یلی کر نے کی کو شش نہ کر ے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہرسمیت تحصیل بھرکے علاقوںاٹھارہ ہزاری،روڈوسلطان،واصوآستانہ،کوٹ شاکر،بھریڑی،کوٹ بہادرسمیت اوردیگرکئی علاقوںمیںقائم رائس فیکٹریوںاوربھٹہ خشت کے زہریلے دھوئیںسے بیماریوںپھیلنے لگیں،سردیوںکی آمدسے کے ساتھ ہی دیہاتوںاورتحصیلوںمیںپرانی جوتیوںکے استعمال سے پانی گرم کرنیکاسلسلہ شروع،دیہاتوںاورشہروںمیںہروقت ایک سموگ کاماحول قائم رہتاہے جوصبح اورشام کے وقت بڑھ جاتاہے جس سے لوگوںکوسانس لینے میںتکلیف اورخاص کربزرگوںمیںدمہ اورکھانسی کامرض عام۔بھٹہ خشت کے زہریلے دھوئیںنے شہریوںکی زندگی اجیرن بنادی،بھٹہ مالکان پیسے بچانے کیلئے کوئلے کی جگہ مرغی خانوںکافضلہ، ربڑکی پرانی جوتیاں،توڑی اورپرالی کیساتھ مکئی کے خالی بھٹوںکوبھی جلانے لگے جسکی وجہ سے مقامی آبادیاںطرح طرح کی بیماریوںکاشکار ہونے لگیں،زہریلے دھوئیںسے فصلیںبرباداوردرخت سوکھنے لگیں،کسانوںکے مویشی اورپرندے مرنے لگیں،معصوم بچے اوربزرگ سانس کی بیماریوںمیںمبتلاہونے لگے جبکہ اس سنگین مسئلے پرمحکمہ ماحولیات نے پراسرارخاموشی اختیارکررکھی ہے۔ مختلف علاقوںکے لوگوں کاکہناتھاکہ کچی اینٹوںکی تیاری کیلئے تالابوںکی شکل میںکھڑاپانی مچھروں،مکھیوںاورجان لیواجراثیموںکی پرورش گاہ بن چکی ہیں۔ سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات اورکسانوںنے ڈپٹی کمشنرجھنگ،اسسٹنٹ کمشنرتحصیل اٹھارہ ہزاری اور دیگراعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہربھرکی طرح اٹھارہ ہزاری،کوٹ شاکر،روڈوسلطان،کوٹ بہادر،بھریڑی،واصوآستانہ سمیت دیگرمختلف علاقوں میں موسم سرماکی آمدکیساتھ لنڈابازاروںمیںخریداروںکارش غریب عوام نے مہنگائی کاذمہ دارحکومت کی ناقص پالیسیوں کوٹھر ادیا بازارمیں موجوداشیاء کے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگیںموسم سرماکااغازہوتے ہی شہراورتحصیلوںکے مختلف مقامات پرلنڈے کا کاروبار کرنے والے افرادنے اپنے سٹالزبھی قائم کیلئے سردی کی شدت سے خودکومحفوظ رکھنے کیلئے متوسط اورغریب طبقہ کے افرادنے جرسیاں، سوئٹر،جوتے اوردیگراشیاء خریدنے کیلئے لنڈابازاروںکارخ کرنا شروع کردیاہے گزشتہ سالوںکی نسبت اس سال بھی بازاروں میں موجود اشیاء کی قیمتوںمیںکئی گنااضافہ ہوچکاہے منہ مانگے دام وصول کئے جانیکی وجہ سے صارفین اور دوکانداروں میںت کرار روز کا معمول بن گئی ہے ایک سروے کے دوران کمرتوڑمہنگائی کے ستائے عوام نے حکومتی پالیسیوںپرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ روٹی، کپڑا اور مکان کانعرہ لگا کرعوام کے ووٹ حاصل کرکے کرسی پر قبضہ کیا ہے۔سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔